نواز شریف کی اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کر لی، نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزائیں اور کیسسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی، پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزائیں اور کیسسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دے دیا۔ نواز شریف کی ہدایات ملتے ہی وکلاء کی ٹیم نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرے گی۔ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کے اہم رہنماوں اور عہدیداران کے ساتھ مسلسل مشاورت اور رابطے میں ہیں۔پارٹی کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی پر نواز شریف جماعت کے سرکردہ رہنماوں سے ناراض ہیں۔ مایوس کن کارکردگی والے اہم رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔

نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔پارٹی کی تنظیم نو کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پارٹی قائد کے ہمراہ دورے کریں گی۔نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کو پہلے سے ہی ہدایات جاری ہو چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More