ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں جتنا گند عمران خان نے چند سالوں میں ڈالا اس کی مثال نہیں ملتی۔بولے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور کب سے عام انتخابات کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے جلد عام انتخابات کا عندیہ دے دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔بولے عمران خان نےملکی معیشت،معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کرکے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈالی ہے۔جس طرح سے ہماری خواتین کے نام لیکر یہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ عمران خان مدینہ کی ریاست کا نام لیکر وہ حرکتیں کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتیں۔الیکشن سے متعلق سوال پر میاں صاحب کا کہنا تھا کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی انہی کے دور میں عمران خان کو ہرایا ہے اور اب بھی ہم ان کو ہرائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یہ صلاحیت اور طاقت رکھتی ہے پاکستان کو اس کے کھوئے ہوئے مقام پر واپس لائے،لیکن اس کیلیے بہت محنت اور قربانی دینا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More