نواز شریف کیلئے سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کےخلاف درخواست دائر

لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے سفارتی نوعیت کے پاسپورٹ کے اجرا کیخلاف اور وطن واپسی پر ان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، سماعت آئندہ ہفتے پیر کو ہوگی۔

درخواست گزار نعیم حیدر نے انتظار حسین اور علی اعجاز بٹر ایڈوکیٹس کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے،نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے۔ درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست کی خود سماعت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More