نیوی کا سی اسپارک مشق میں فائر پاور کامظاہرہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ نے مشق سی اسپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق مشق سی اسپارک 2022 کے دوران بحری جہاز،آبدوزاورہوائی جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیابی سےفائرکیے۔امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاکستان بحریہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More