پاک بحریہ:ٹاٸپ زیرو فائیو فور نیول جہاز کی لانچنگ

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹائپ زیرو فائیو فور نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔ جہاز کو ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ چوتھے ٹاٸپ زیرو فائیو فور نیول جہاز کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More