آرمی چیف سے نیٹو نمائندہ کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اور نیٹوکےسینئرسول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو کے درمیان ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام،افغان صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے نمائندے کی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف۔

نیٹو کے نمائندے نے افغانستان سے کامیاب انخلاء ، آپریشنز اور خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔نیٹو نمائندے نے تمام ایشوز پر پاکستان اور افغانستان سے نیٹو ممالک کے روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More