سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیٹو وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیٹو وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے وفد کو پائیدار اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیٹو کے وفد نے ملاقات کی ۔نیٹو وفد کی قیادت ایمبیسڈر سٹیفنو نے کی۔ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے وفد کو پائیدار اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سہیل محمود نے افغانستان سے غیر ملکی انخلاء مشن میں پاکستان کے کردار بارے بھی آگاہ کیا ۔ سہیل محمود نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے کردار ادا کرئے۔

ایمبسڈر سٹیفنو نے پاکستان کی طرف سے نیٹو اتحادیوں کے انخلاء میں مدد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More