نیشنل ٹی20کپ کا فائنل آج ہوگا

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹرافی کاحقدارکون بنے گا، فیصلہ آج شام ساڑھے سات بجے چیمپئن شپ میچ میں ہوگا۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نے ناردرن کو پانچ وکٹ اورسینٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دی۔ خیبرپختونخوا اعزازکے دفاع اورسینٹرل پنجاب پہلے فائنل کو یادگاربنانے کے لیے پراعتماد ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج شام ساڑھے سات بجے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ دوہزاراکیس کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اورسینٹرل پنجاب مدمقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل میں کے پی کے نے ناردرن کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ سینٹرل پنجاب نے سندھ کو سات وکٹوں سے ہرایا۔ گروپ میچز میں چاروں ٹیموں نے دس میں چھ فتوحات کی بدولت بارہ بارہ پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ افتخاراحمد کی قیادت میں خیبرپختونخوا اعزازکے دفاع اور وہاب ریاض کی کپتانی میں سینٹرل پنجاب پہلے فائنل کو فتح سے یادگاربنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

کے پی کے صاحبزادہ فرحان چارسو اکیس رنز بناکرٹاپ اسکوررہیں۔ کپتان افتخاراحمد نے تین سو چونسٹھ رنزبنائے ہیں۔ عمران خان سینئرپندرہ،ارشد اقبال اورآصف آفریدی بارہ بارہ وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔ سینٹرل کے احمد شہزاد تین سورنز اورکپتان وہاب ریاض بارہ وکٹیں لے چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More