نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا ضلع خیبر کا دورہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ضلع خیبر کا دورہ کیا ہے۔وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل کے انتظامی نظام پر بریفنگ دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی ورکشاپ کے 65 رکنی وفد نے ضلع خیبر کا دورہ کیا ۔ وفد کو پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب، سرحدی گزرگاہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل کے انتظامی نظام پر بریفنگ دی گئی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردارکے بارے بھی بتایا گیا۔طورخم بارڈر منیجمنٹ میں قانون نافذ کرنےوالےاور حکومتی اداروں کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More