قومی ادارہ صحت کی ملک میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے75کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

قومی ادارہ صحت کےمطابق اسلام آباد میں 17،کراچی میں33 اور لاہور میں 13کیسز سامنے آئے۔ اومیکرون کے12کیسز بیرون ملک سے آنے والےافراد میں پائے گئے۔ متعلقہ ادارے اومیکرون کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہےہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 13 دسمبر 2021 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پہلا اومیکرون کا کیس سامنے آیا ۔ پاکستان میں اب تک 75 کیسز اومیکرون کے سامنے آ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More