قومی مجرم عمران خان کو این اراو نہیں ملے گا، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ نون نےنائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے این اراو مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟۔

مسلم لیگ نون نےنائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق اس کی حکومت کا خاتمہ عالمی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے این اراو مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں ۔ ‏ایک قومی مجرم کو کسی صورت این اراو نہیں ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More