تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے۔ یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے. یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا. سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا ۔

Related posts

کراچی: لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر مظاہرین کا پتھراؤ

faraz ahmed

امریکی صدارتی انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری، ٹرمپ، ہلیری سے آگے

nehal qavi

مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں، اسٹیٹ بینک

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More