قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس،وقفہ سوالات کی ابتدا میں ہی اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔

قومی اسمبلی اجلاس اپوزیشن کا احتجاج و شرابہ، کورم کورم کے نعرے، اجلاس کی کاروائی نہ چل سکی، وقفہ سوالات کے آغاز میں ہی قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کی والدہ کی وفات پر فاتحہ کی گئی، وقفہ سوالات کے آغاز میں ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج، شور شرابہ اور کورم کورم کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد ارکان کو بات کرنے کی اجازت دوں گا۔ کورم کورم کے نعروں کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More