قوم کو متحد ہو کر دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔ملک دشمن عناصر کو تخریبی عمل سے ملکی امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام اور تمام اداروں کو بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی لاہور دھماکے میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More