فواد چودھری جیسے ارسطو اب بھاشن دینا بند کریں، سید ناصر شاہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری میڈیا پر ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے ان کے دور اقتدار میں دودھ کی نہریں بہتی تھیں۔ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں تو نیپال کی کرنسی بھی ہماری کرنسی سے مضبوط تھی۔ فواد چودھری جیسے ارسطو اب بھاشن دینا بند کریں۔

سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو معیشت کا حشر کیا ایسی نااہلی کی مثال کہیں نہیں ملتی، پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود دالیں تک درآمد کر رہا ہے۔.

ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے مشورے پر نئے بجٹ میں صنعت و زرعی شعبے کو اہمیت دی گئی، اتحادی حکومت کی کوشش ہے زرعی اجناس میں ملک خود کفیل کرکے زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

ناصر شاہ اگلے انتخابات وقت پر ہونگے اتحادی حکومت کو معیشت اور ملکی حالات ٹھیک کرنے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More