کراچی:نسلہ ٹاور کے ذمےداران افسران کے گھر پر پولیس کےچھاپے

کراچی میں نسلہ ٹاور کے ذمےداران افسران کے گھر پر پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا، تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نسلہ ٹاور کے تیس ذمہ داران کے نام دیے ہیں،فریئر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی کے گھر پر چھاپہ ماراگیا، صفدر مگسی چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ صفدر مگسی نسلہ ٹاور کی تعمیر کےوقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا تاہم سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا نے صفدر مگسی کو گریڈ اکیس میں تعینات کررکھاتھا۔

پولیس حکام کے مطابق دیگر مطلوب ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد مگسی اور اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز حسین ودیگر شامل ہیں، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سندھ مسلم سوسائٹی کے ذمہ دارارن نے تاحال نام فراہم نہیں کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More