کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےبلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا،اٹارنی جنرل نے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی استدعا کردی۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ کا آئندہ سماعت پر کریمنل کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور کا انہدام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔