تازہ ترین
غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ناصر حسین شاہ

غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ناصر حسین شاہ

کراچی: (12 جولائی 2020) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سمیت جس نے بھی غیرقانونی تعمیرات کیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ جبکہ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی بتائے کیا ان کے دھرنے میں امن کمیٹی کے لوگ نہیں آتے تھے؟ علی زیدی نے آج تک جو بھی بولا وہ سب جھوٹ ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل نے اپنی بے ضابطگیاں مان لیں ہیں، نیب پہلے ان کے کیس دیکھے۔ زرعی زمینوں پر کمرشل کاموں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ حلیم عادل شیخ سمیت جس نے بھی غیرقانونی تعمیرات کی ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما غیرسنجیدہ مسائل پر بات کرتے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی میں ظلم کیا گیا۔ علی زیدی حبیب جان کی بات کر رہے ہیں۔ حبیب جان نے بتایا کہ اس کے فون سے لندن میں پی ٹی آئی رہنما رابعہ کو کال کی گئی۔ کال پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بات ہوئی۔

سعید غنی نے کورونا کی صورتحال کے مطابق اسکولز  کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر رہے تو صوبے میں 15 ستمبر سے اسکولز کھول دیئے جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top