کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر لفظی گولہ باری، کہتے ہیں فواد چوہدری جھوٹ کے سوا کوئی بات نہیں کرتے،جب یہ اقتدار میں نہیں آئے تھے تو کہتے تھے کہ ملک مہنگا ترین ہے، آٹا مہنگا ہو تو اس کا الزام بھی سندھ حکومت پر لگا دیا جاتا ہے اب ڈالر مہنگا ہونے کا الزام بھی مراد علی شاہ پر لگا دیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ آٹا مہنگا ہو تو اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا جاتا ہے اب ڈالر مہنگا ہونے کا الزام بھی مراد علی شاہ پر لگا دیں۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی جانب سے گیس بحران پر سندھ حکومت کو الزام دیے جانے پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار پر وفاقی حکومت کا اثر ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کریں نفرتیں نہ پھیلائیں۔