تازہ ترین
کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے بھرپور کام کیا، ناصر حسین شاہ

کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے بھرپور کام کیا، ناصر حسین شاہ

کراچی: (29 جولائی 2020) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے بھرپور کام کیا ہے۔ جن علاقوں میں شکایت ہوئی، ان سے معذرت کرتا ہوں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ہونی والی مشکلات پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ لوگوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے صورتحال بہتر ہوئی۔ سندھ حکومت کے کام میں روڑے اٹکانے والے باز آجائیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برسات میں ترقیاتی کام نہیں کیے جاتے، اس کے باوجود پی ٹی آئی ایم این ایز نے بغیر اجازت کام کیا۔ گزشتہ سال وفاقی وزیر نے نالے صاف کر کے کچرا گلیوں اور سڑکوں پر پھینک دیا۔

صوبائی وزراء نے اعلان کیا کہ غیرقانونی طور پر روڈ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت سندھ کسی کو بھی غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top