وزیراعظم منتخب ہونے پر شہبازشریف کو نریندرمودی کی مبارکباد

نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر میاں محمد شہباز شریف کومبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت سے پاک خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ترقی کے چیلنجز پر توجہ دینا چاہتے ہیں ۔اپنے عوام کی بہتری اور خوشحالی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More