آسٹریلین اوپن:دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا آؤٹ

آسٹریلین اوپن ٹینس کی دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا ان سیڈڈ امریکی پلیئر امنڈا انیسکووا سے اپ سیٹ شکست پرایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ بیس گرینڈ سلم ونر رافیل نڈال روس کے کیرن کھاچونوف کوہراکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

میلبرن میں جاری دوہزار بائیس کے پہلے ٹینس گرینڈ آسٹریلین اوپن کی ڈیفنڈنگ چیمپئن اور سابق ورلڈ نمبرون جاپان کی ناؤمی اوساکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ امریکا کی ان سیڈڈ امنڈا انیسکووا نےچار چھ ، چھ چار اور سات چھ سے اپ سیٹ شکست دی کر اوساکاکو ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔ پری کوارٹرفائنل میں انیسکووا کا مقابلہ ایشلے بارٹی سے ہوگا۔

بیس گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے کیرن کھاچونوف کے خلاف ٹورنامنٹ میں پہلا سیٹ ڈراپ کیا لیکن چارسیٹ کے مقابلے میں چھ تین، چھ دو، تین چھ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More