تازہ ترین
موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، نفیسہ شاہ

موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، نفیسہ شاہ

کراچی: (12 جولائی 2020) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ کرپشن کی داستانیں عام ہیں۔ پی آئی اے کے ساتھ جو کچھ حکومت نے کیا وہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزراء اسمبلی میں الزام تراشی کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں۔ کچرہ اٹھانے کے بجائے پھیلایا ہے۔ کورونا سے زیادہ کنٹینر وائرس زیادہ نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک پلین کی کرش رپورٹ لے کر پی ائی اے کو کرش کردیا ہے۔ ریلوے کے حادثات کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ملک ہر معاملے پر قلت کا شکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانیوں میں میڈیا کا ساتھ اور کردار اہم ہے۔ وزیراعلی پنجاب مسنگ پرسن ہیں موجودہ حکمران نواز شریف کے حالات سے سبق سیکھیں۔

عاجز دھامرا نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران جھوٹے بھی ہیں کرپٹ بھی ہیں اور مکار بھی۔ وزیراعظم سمیت تمام قیادت ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ گدومیں ان کا علاج کرانے کیلئے پیپلزپارٹی حاضر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top