چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےعمان کےسرکاری دورے کےدوران نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور اور وزیر شاہی دفتر چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کی ہیں، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے تناظرمیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی قیادت نے اومان کی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافے کے لئے پاک افواج کے کردار کو سراہا.

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط پر بھی گفتگو کی گئی۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان دو برادر اسلامی ممالک ہیں، دونوں ممالک دوطرفہ دفاعی تعلقات میں توسیع کے لئے تعمیری کام کررہے ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لئے بھی دونوں ممالک اقدامات کررہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عمانی قیادت نے اومان کی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافے کے لئے پاک افواج کے کردار کو سراہا۔ عمان کی قیادت نےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ المرتفع کیمپ پہنچنے پر جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More