ندیم افضل چن کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنے لگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار ہیں۔ سینئر رہنما ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے۔
بلاول کل ندیم افضل چن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ جہاں پر ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے۔ وہ کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی ندیم افضل چن انکی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق ترجمان نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ندیم افضل چن پہلے بھی پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More