منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کو چھ دسمبر تک مہلت

اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب جواب جمع نہ کراسکا۔ عدالت نے جواب جمع کرانے کے لئے چھ دسمبر تک مہلت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زردادی، فریال تالپور سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت کے استفسار پرنیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ آصف زرداری کی بریت کی درخواست پرابھی نیب ہیڈ کوارٹرز سے جواب موصول نہیں ہوا۔ جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دیدیں۔ عدالت نے نیب کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More