بڑی مچھلیوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے نیب اپنا فرض ادا کرتا رہے گا، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں نہ صرف دائر کیے بلکہ نیب کی موثر پیروی کی بدولت معزز احتساب عدالتوں نے 1405ملزمان کو سزا سنائی جو نیب کی شاندار کارکردگی کاواضح ثبوت ہے۔

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین نیب جاوید اقبال لا کہنا تھا کہ نیب ادارہ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کو خاطر میں لائے بغیر بڑی مچھلیوں کوقانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اپنا قومی فرض ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیب قانون کے مطابق میگا کرپشن کےوائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ نیب نے اکتوبر 2017سے نومبر 2021تک بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584 روپے برامد کئے اور ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں 1237 کیسز زیر سماعت ہیں ۔ جن کی ما لیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں ۔ نیب نے نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز میں کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے جامع معیاری مقداری نظام وضع کیا ہے ۔جس کے تحت سالانہ اور ششماہی بنیادوں پر نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے باعث نیب کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More