تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب اور مریم نواز کی نیب میں طلبی

وزیراعلیٰ پنجاب اور مریم نواز کی نیب میں طلبی

لاہور:(06 اگست 2020)نیب لاہور نے دو سو کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام پر مریم نواز کو گیارہ اگست اور شراب کے غیر قانونی لائسنس کے اجرا کے الزام پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بارہ اگست کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو بارہ اگست دن گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،نیب نے عثمان بزدار کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جب کہ ان سے شراب لائسنس سے متعلق انویسٹی گیشن کی جائے گی۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 ایکڑ اراضی منتقلی کے معاملے پر 11 اگست کو طلب کیا ہے،نیب کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ اراضی منتقل کی گئی۔ 100 کنال شہباز شریف اور 100 کنال نواز شریف کے نام منتقل کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ اراضی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ شریف خاندان کی اراضی کے اطراف تعمیرات روکنے کے لیے رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top