اب تک پاکستان اہم خبریں عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

چوہدری برادران کل نیب کے سامنے پیش ہونگے

لاہور: (14 دسمبر 2017) نیب نے چوہدری بردران کو کل دوبارہ طلب کیا ہے۔ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیراگون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ کل طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر 15 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر کل طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں دونوں رہنماؤں کے اہم سیاسی عہدوں اور دباؤ کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔

چوہدری برادران نے چھ نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا، دوسری جانب نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم ضیاء پیرزادہ کو کل طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے تمام معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری

شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب ٹیم لندن روانہ

 

Related posts

پاکستان نے کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں ترمیم کو مسترد کردیا

faraz ahmed

شہباز واپس نہ آئے تو نون لیگ مزید تقسیم ہوگی، شیخ رشید کا دعویٰ

shakir shaikh

حکومت معاشی بہتری کے فوائد عوام کو منتقل کرے گی، شہباز گل

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More