قومی احتساب بیورو نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب وصول کیے ۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب وصول کیے ہیں جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب کو آغاز سے اب تک 501729 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 498256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ نیب نے 16307 شکایت کی تحقیقات کی۔ قانون کےمطابق اجازت دی جن میں سے 15475 شکایت کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔

نیب نے 10365 انکوائریز قانون کے مطابق شروع کیں جن میں سے 9299 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے 4707 تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 4373 تحقیقات نیب نے مکمل کی ہیں۔ نیب نے مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں 3776 ریفرنس دائر کیے۔

قومی احتساب بیورونے ہائر ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ وطالبات کو کرپشن کے اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک ایم او یوز پر دستخط کئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More