نیب الزام ثابت کرنے میں ناکام، اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین سمیت 13 ملزمان بری

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت نے 10 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ سمیت 13 ملزمان کو بری کردیاگیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں مارکیٹ ریٹ سے کم دام میں مال فروخت کرنے سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت نے 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ سمیت 13 ملزمان کو بری کردیا۔ نیب پراسکیوشن ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ملزم پر کرپشن کی مد میں ایک ارب اکیس کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔

سابق چیئرمین مین اسٹیل مل معین آفتاب اب تک 6 ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں۔

ملزمان میں سابق ڈائریکٹر کمرشل ممبر اسٹیل مل ثمین اصغر بھی شامل۔ دیگر ملزمان میں ڈیلر سکندر علی جتوئی، بدر الدین اکبر، محمود علی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More