نیب کراچی نے گزشتہ 4 سال کے دوران464 ملزمان کو سزا دلوائی

اسلام آباد: نیب کراچی نے گزشتہ 4 سال کے دوران نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 10 اور25 بی کے تحت464 ملزمان کو سزا دلوائی ہے اور اربوں روپے ریکور کئے ۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں 10 اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2021 تک نیب کراچی کی کارکردگی بالخصوص نیب آرڈیننس 1999 کی شق 10 اور 25 بی کے تحت سزائوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشنز اور نیب کے دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں 10 اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران نیب کراچی کی بھرپور پراسیکیوشن کے باعث نیب آرڈیننس 1999 کی شق 10 کے تحت 218 اور شق 25 بی کے تحت246 ملزمان کو سزا ہوئی۔

ڈی جی نیب کراچی نے بتایا کہ 2021 میں نیب آرڈیننس 1999 شق 10 کے تحت جن 53 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔2020میں نیب آرڈیننس 1999 شق 10 کے تحت جن 24 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔ 2019کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 10 کے تحت جن 56 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔2018کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 10 کے تحت جن 72 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔

ڈی جی نیب کراچی نے بتایا کہ 10 اکتوبر سے 31 دسمبر 2017 تک نیب آرڈیننس 1999 شق 10 کے تحت جن 13 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔ یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2021کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے تحت جن 5 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔2021کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے جن 18 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔

ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ 2020کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے تحت جن 32 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔ 2019ء کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے تحت جن 94 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔ 2018کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے تحت جن 44 ملزمان کو سز ا سنائی گئی،10 اکتوبر سے 31 دسمبر 2017ء کے دوران نیب آرڈیننس 1999 شق 25 بی کے تحت جن 53 ملزمان کو سز ا سنائی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کی شاندار کارکردگی کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیب کراچی مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے نیب کے تمام افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More