نیب پاکستان کو تباہ کررہا ہے، سلیم مانڈوی والا

نواب شاہ :سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے نیب وہ ادارہ ہے جو پاکستان کو تباہ کررہا ہے ۔ نیب کا قانون تبدیل ہو یا اسے ختم کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب چیئرمین اکثر کہتے ہیں کہ جن کو لوگوں کو ہم ہاتھ لگاتے وہ لوگ چیختے ہیں۔ نیب نے جتنا بھی پیسا واپس کیا ہے وہ بزنس مین سے کیا ہے۔ پیسا ان سے ملا ہے جو ڈر پوک ہیں۔نیب کا قانون تبدیل ہو یا اسے ختم کیا جائے۔ نیب ادارہ ہے جو پاکستان کو تباہ کررہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان نکلنے کے بعد کیا خطرناک ہوں گےیہ تو پہلے ہی خطرناک ہیں۔ صدارتی نظام تب نافذ کیا جاسکتا ہے جب تمام سیاسی جماعتیں رضامند ہوں۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ یہ لوگ تین ماہ تک کیٹینر میں بیھٹے رہے لیکن تبدیلی نہیں آئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More