نیب رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، چیئرمین جاوید اقبال

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔نیب نہ صرف پاکستان میں بلکہ سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب نہ صرف پاکستان میں بلکہ سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیترکھتا ہے۔نیب کو متفقہ طور پر سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کی بڑی کامیابی اور اس اعزاز کی بات ہے۔تمام سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More