بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معززعدالتوں میں بدعنوان عناصر کے خلاف دائرمقدمات کی بھرپور پیروی کررہاہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بدعنوان عناصر کے خلاف دائرمقدمات کی بھرپور پیروی کررہاہے۔ 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 1405ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی۔ جبکہ نیب مقدمات میں سزائوں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے۔

چیئرمین نیب کس مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے۔تاہم نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں وٹنس ہینڈلنگ سیلز بھی قائم کئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More