تازہ ترین
ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد:(15 ستمبر 2020) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کیسز میں ضمانتیں ہونا بڑی بات نہیں ضمانت کو قتل کیسز میں بھی ہوجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے یکطرفہ احتساب ان لوگوں کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے قانون پڑھے بغیر تنقید کرنے والوں پر افسوس ہے، ایک سیاست دان نے چیلنج کرتے کہا کہ نیب اپنے ناک سے مکھی نہیں اڑاسکتا ہم نے اپنے ناک پر کبھی مکھی بیٹھنے ہی نہیں دی، ملک میں زیادہ کرپشن ہوگی تو زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوں گے۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کوشاں ہیں،اسی لئے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سائلین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا،بطور چیئرمین شہنشاہ نہیں ہوں، نیب کی کامیابی میں نائب قاصد سے چیئرمین تک سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو کسی قسم کا کوئی استثنی حاصل نہیں، چیف جسٹس کے فیصلوں سے ہماری رہنمائی ہوئی ہے، نیب کے کیسز میں ضمانتیں ہونا بڑی بات نہیں ضمانت کو قتل کیسز میں بھی ہوجاتی ہیں،کسی بے گناہ کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top