حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیئے مشاورت شروع

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ،چیئرمین نیب کے لیے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد ،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نامون پر مشاورت کی گئی۔

حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیئے مشاورت شروع ہوگئی ہے۔اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا،،ذرائع کے مطابق حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی جن میں سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد ،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن شامل ہیں۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرنے ان ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا۔اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ دو جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More