نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی پروفائل کیسزکی تفتیش کرنےوالےایف آئی اے اور نیب افسران کے تبادلوں پر پابندی لگائے جانے کے بعد نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں تقرر و تبادلوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے جو ٹرانسفر، پوسٹنگ حال ہی میں کی گئیں ان پر عملدرآمد بھی روک دیا گیا ہے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ نیب ہیدکوارٹرز اور تمام بیورو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More