چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں مختلف انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری،اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاوٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشنز ، ڈی جی ہیڈ کوارٹرزاورنیب کے دیگر سینئر افسران شریک ہیں۔

اجلاس میں مختلف انکوائریزاورانوسٹی گیشنز کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے،نیب کے مطابق  نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے،چیئرمین نیب کہتے ہیں احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاورنیب نے گزشتہ 4سالوں سے زائد عرصہ میں بدعنوان عناصر سے 584ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بر آمد کئے گئےنیب نے اپنے قیام سے ابتک 822 ارب روپے برآمد کئے،معزز احتساب عدالتوں نے گزشتہ چارسال سے زائد عرصہ کے دوران 1405 ملزمان کو نیب کی موئثرپیروی کی بدولت سزا سنائی ہےنیب کے اس وقت معزز احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ جن کی مالیت مالیت تقریباََ َ 1335  ارب روپے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More