نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کیلئے ہیں،چیئرمین نیب

لاہور:چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کیلئے ہیں، پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا ہے جو بھی بنائے ان کا حق ہے اس پر عمل درآمد کرنے پر تیار ہیں مگر قانون ایسا ہونا چاہیے جس سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو۔

نیب ہیڈکواٹر لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا دیانت دارانہ کوشش کی جن کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں حق واپس دلایا جائے،ایک سوسائٹیاں اگر کام کر رہی ہیں تو ان میں سے چھیاسی فیصد فراڈ ہے ۔حکومت اور ریاست میں فرق ہے نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کیلئے ہیں۔نیب کا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہےہمارے ہاتھوں میں کشکول کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔مضبوط ادارہ اور بہتر پالیسی سے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے نیب نے چار سالوں میں ایک ہزار تین سو تریسٹھ ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More