تازہ ترین
قومی اسمبلی میں سینیٹ کا مسترد کردہ اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء منظور

قومی اسمبلی میں سینیٹ کا مسترد کردہ اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء منظور

اسلام آباد: (14 ستمبر 2020) قومی اسمبلی نے سینیٹ کی طرف سے مسترد کردہ اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء اور انسداد منی لانڈرنگ دوسری ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ  کوآپریٹیو سوسائیٹیز بل 2020ء کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی نے کوآپریٹیو سوسائیٹیز بل 2020ء کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ عالمی عدالت انصاف آرڈیننس 2020ء میں 120 دن توسیع کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

ایوان نے اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء اور انسداد منی لانڈرنگ دوسری ترمیم کا بل بھی مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی منظوری دے دی۔ یہ دونوں بل سینیٹ نے مسترد کردیئے تھے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مشترکہ مفادات کونسل کی تین سال کی سالانہ رپورٹس ایوان کے سامنے رکھیں۔ جبکہ ایوان میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top