تحریکِ عدم اعتماد: قومی اسمبلی اجلاس 28 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔ اجلاس مرحوم خیال زمان سابق صدر رفیق تارڑ، سانحہ پشاور سمیت دیگر کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اسد قیصر نے کہا قومی اسمبلی کی روایات کا حصہ ہے کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوا ہو تو اس روز کا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے اور میں بھی اس روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روز کے لیے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اسد قیصر نے مزید کہا اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر قوانین کے مطابق کارروائی کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More