قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصرکی زیر صدارت آج سہ پہر 4 بجے ہو گا ۔

اجلاس کےایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے جبکہ عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ یاد رہے کہ 25 مارچ کو اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More