عدالتی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدرت قومی اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازوں کو قانون سازی کا کردار دیا گیا ہے، مقننہ اس پر عمل درآمد کرے اور عدلیہ اس پر فیصلے کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عضو دوسرے عضو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا، کسی ادارے کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پارلیمنٹ پر قبضہ کرے، عدالتی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز پیش کی اور مطالبہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More