قومی اسمبلی: الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ الیکٹرانک اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کا بھی ضمنی انتخابات میں پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے گا۔ وزیر قانون کا کہنا ہے قومی احتساب بیورو ترمیمی بل بھی آج منظور کروایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئیں۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پر مختلف جماعتوں کے تحفظات ہیں، گزشتہ حکومت نے مشین پر فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More