افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کمیرا اجلاس جلد بلایا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کمیرا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا اور آئین پاکستان کے دائرے میں فیصلے کیئے جائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی۔نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بحث جاری ہے ارکان کی حاضری ایوان میں معمول کے مطابق کم رہی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے صدارت میں ہوا۔جے ڈی اے کی رکن فہمیدہ مرزا نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی تھی۔۔اس میٹنگ میں کیا فیصلے ہوئے ہیں،اس حوالے سے پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ ملنی چاہیے

جی ڈی اے رکن کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسرار ترین نے یقین دلایا کہ جو بھی فیصلے ہوں گے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر کیئے جائیں گے اور تمام جماعتوں کو قومی سلامتی کمیٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی،شاہدہ اختر علی،نوید عامر جیوا محسن داوڑ آغا رفیع اللہ ،رشید احمد اور دیگر ارکان نے بھی اظہار خیال کیا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More