پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس جاری

اسلام آباد: پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ایجنڈا کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتیس بلز منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے،اس کے علاوہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق اور انتخابی اصلاحات کے بل بھی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کا ساٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا انتخابات میں استعمال انتخابی اصلاحات کے بلوں کا حصہ ہیں،انتیس ایسے بل بھی قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے جو قومی اسمبلی نے تو منظور کیے تاہم حکومت سینیٹ سے مقررہ وقت میں پاس نہ کراسکی، ان میں سے ستائیس بل حکومت کے ہیں جبکہ دو مسلم لیگ ن کے ہیں، مسلم عائلی قوانین کی دفعہ سات میں ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا، نجکاری کمیشن بل دو ہزار بیس، کاروباری کمپنیات بل دوہزار اکیس، محفوظ منتقلی رقوم بل دو ہزار اکیس اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔

ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن بل دو ہزار اکیس، قرضہ جات زرعی تجارتی و صنعتی بل دو ہزار اکیس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بل دو ہزار اکیس، پورٹ قاسم اتھارٹی بل دو ہزار اکیس، پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن بل دو ہزار اکیس اور گوادر پورٹ اتھارٹی بل دو ہزار اکیس ایوان کے سامنے رکھے جائینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More