اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا متحدہ اپوزیشن رہنماﺅں سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرلی گئی۔ اپوزیشن نے پوری قوت سے حکومت کی قانون سازی کا راستہ روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا متحدہ اپوزیشن رہنماﺅں سے اہم مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوا۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضاگیلانی، مولانا اسعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگراراکین پارلیمان کی بھی شرکت کی۔ پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرلی گئی،تمام اپوزیشن اراکین پارلیمان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More