این اے 133ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک کامیاب

لاہور: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 133کے ضمنی الیکشن کا میدان پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے مار لیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل اور ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے ساڑھے 14ہزار ووٹوں سے کامیابی اپنے نام کی،انہوں نے 46ہزار 811ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32ہزار 313ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے133ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔

مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کےپرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More