این اے 133ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

لاہور: حلقہ این اے 133ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اورووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،جبکہ پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ بھی کم رہا۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل اور ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک آمنے سامنے ہیں۔

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

حلقے میں 254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔ ووٹرز کی تعدا د4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6ہزار927 ہے۔ این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More